نئی دہلی(شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر متعدد مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کے بعد تامل سینما کی اداکارہ سری ریڈی نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو نشانہ بنا ڈالا ہے۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سری ریڈی نے الزام عائد کیا
کہ جب وہ حیدرآباد آئے تھے تو ان میں اور ایک پرکشش لڑکی میں معاشقہ چل رہا تھا۔ سری ریڈی نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ چموندیسور سوامی نے اس معاشقے کیلئے درمیان کے آدمی کا کردار ادا کیا تھا۔