بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودیہ کا فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر اتفاق

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی، سماجی، تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے دونوں ممالک کی تیار کردہ فلموں اور ڈراموں کی پاکستان اور سعودی عرب میں نمائش پر اتفاق ہو گیا۔سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عود بن صالح نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب فواد حسین چوہدری سے ملاقات میں فلموں کی ایک دوسرے کے ملک میں نمائش کی تجویز دی تھی، سعودیہ کی طرف سے معاہدے کی دستاویزات حکومت کو موصول ہو گئیں جس کے مطابق پاکستان کی مقبول فلمیں اور ڈرامے عربی ڈبنگ

کے ساتھ سعودیہ میں اور سعودی عرب کی فلمیں ڈرامے اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں درآمد کی جائیں گی۔وزارت اطلاعات کے افسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مذہبی، ثقافتی اور سماجی رشتے قائم ہیں اور فلم انڈسڑی، ڈرامے کے حوالے سے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب آجائیں گے، پاک، سعودیہ معاہدے سے پاکستانی فنکار سعودی عرب میں بھی مقبول ہو جائیں گے، سعودی حکومت نے سینما ہاؤسز کی تعمیر کا بھی آغازکر دیا، ہم نے سعودی فلمسازوں کو فلمیں تیارکر نے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…