بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جھانوی کپور اب ایئر فورس پائلٹ بنیں گی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اسٹار کڈ جھانوی کپور بھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح کرن جوہر کی ملکیت دھرما پروڈکشنز کی پسندیدہ اداکارہ بنتی جارہی ہیں۔جھانوی کپور کی بولی وڈ میں پہلی فلم ’دھڑک‘ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی گئی تھی۔جس کے بعد کرن جوہر نے انہیں اپنی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ میں بھی کاسٹ کرلیا۔جہاں بولی وڈ میں سوانح حیات پر مبنی فلموں کا

رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اب خبریں ہیں کہ جھانوی کپور بھی بہت جلد دھرما فلمز کی تیسری فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی کہانی بھارتی ایئر فورس پائلٹ گنجن سکسینا کی زندگی پر مبنی ہے۔یاد رہے کہ گنجن سکسینا ان خواتین ایئرفورس پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کی پوسٹنگ سال 1999 کی جنگ کے دوران کاگل میں ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے کردار کے لیے گنجن سے ملاقات بھی کی اور اس کردار کے لیے تربیت لینا بھی شروع کردی۔اس فلم کی پروڈکشن کا کام اگلے سال سے شروع ہوگا، جبکہ ابھی ہدایت کار کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ جھانوی کی پہلی فلم ’دھڑک‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا، جھانوی کپور کو ان کے فیشن کے لیے بھی سراہا جاتا رہا ہے۔جھانوی کی دوسری فلم ’تخت‘ تاریخی کہانی پر مبنی ہوگی، جس کی ہدایات کرن جوہر دے رہے ہیں۔اس فلم میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر اور وکی کوشل بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…