شائقین ‘سپرمین‘ کو کئی سالوں تک ہیرو کے طور پر نہیں دیکھ سکیں گے

14  ستمبر‬‮  2018

نیویارک(شوبز ڈیسک) شائقین ‘سپرمین‘ کو کئی سالوں تک ہیرو کے طور پر نہیں دیکھ سکیں گے اور اگر اس ہیرو کی کوئی نئی فلم بنائی بھی گئی تو اس میں پرانے ‘سپر ہیرو‘ نظر نہیں آئیں گے۔ اب تک ‘سپرمین‘ کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 35 سالہ ہینری کیول اب سپر مین کا کردار ادا کرتے نظر نہیں آئیں گے۔نشریاتی ادارے ‘ہولی وڈ رپورٹر‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا ۔

کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والے ادارے وارنر برادرز کے ڈی سی یونیورس نے آئندہ کئی سال تک ایسی کوئی فلم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سپر مین کا کردار ہو۔رپورٹ میں پروڈکشن ہاؤس کے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والا ادارہ آئندہ چند سال تک اپنی توجہ ‘سپر گرل‘ کی فلموں پر رکھنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پروڈکشن ہاؤس نے واضح طور پر ‘سپر مین‘ کی فلمیں بنانے یا ان کا کردار برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب ‘سپر مین‘ کو مزید فلموں میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سپر مین کا کردار ادا کرنے والے ہینری کیول کو ڈی سی یونیورس کی آنے والی سپر ہیرو فلم ‘شازم’ میں مختصر کردار میں نظر آنا تھا، تاہم اب وہ بھی ممکن نہیں دکھائی دے رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہینری کیول اپنے دیگر منصوبوں میں مصروفیت کی وجہ سے ‘شازم’ میں مختصر کردار کے لیے وقت نہیں دے پائیں گے، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ہینری کیول نے پہلی بار ‘سپر مین‘ کا کردار 5 سال قبل 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘مین آف اسٹیل’ میں کیا تھا۔اس فلم کے بعد ہینری کیول اسی کردار میں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بیٹ مین ورسز سپر مین: ڈان آف جسٹس’ میں بھی نظر آئے۔ہینری کیول نے اسی کردار کو 2017 کی معروف فلم ‘جسٹس لیگ’ اور رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘مشن امپاسیبل: فال آؤٹ’ میں بھی ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…