لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ جس طرح پانی کے بغیر کوئی پودا درخت نہیں بن سکتا اسی طرح محنت کیے بغیر کوئی بھی انسان کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدر کے ساتھ اگر انسان کی محنت کسی کام میں شامل ہو جائے تو خدا کی ذات اسکا صلہ بھی ضرور دیتی ہے اور میں نے صرف اپنے مقدر پر بھروسہ نہیں کیا۔
بلکہ عملی طور پر محنت کر کے اپنا نام بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوبز سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ لڑکیاں بھی مجھ سے میری خوبصورتی اور فٹنس کا راز پوچھتی ہیں ، میں صرف سادہ غذاء استعمال کرتی ہوں اور صبح باشتے میں کھجور لازمی کھاتی ہوں ۔فضاء علی نے کہا کہ مجھے میٹھی ڈش بنانے میں مہارت حاصل ہے جو بھی ایک مرتبہ میرے ہاتھ کی میٹھی چیز کھا جائے پھر وہ میرا گرویدہ ہو جاتا ہے ۔