منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ فلم ’ ‘دی نن‘’ نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(شوبز ڈیسک)ہولی وڈ کی ہارر فلم ‘دی نن’ نے ریلیز ہوتے ہی اپنی سیریز کی پہلی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔‘دی نن’ کو شمالی امریکا، بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 7 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔یہ فلم کونجیورنگ سیریز کی پانچویں فلم ہے، جو کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن (راہبہ) رپر بنائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی ایک’’شیطانی نن‘‘ (راہبہ) کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے، جس سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہوگی۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ اس راہبہ کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔فلم کے پلاٹ کے مطابق راہبہ کے پراسرار قتل کے بعد ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر اس کے قتل کی کھوج لگاتے ہیں۔فلم میں 1952 کا دور دکھایا گیا ہے اور فلم میں راہبہ کے قتل کی کھوج لگانے والے پادری اور اس کے ساتھی کو حیران کن واقعات سے نبرد آزما ہوتے دکھایا گیا ہے۔اس سیریز کی پہلی فلم 2013 میں کونجیورنگ تھی، جس کے بعد 2014 میں اینابیل ریلیز ہوگئی، 2016 میں کونجیورنگ 2 اور 2017 میں اینابیل: کریشئین سامنے آئی۔کونجیورنگ 3 اور اینابیل کی تیسری فلم پر بھی کام کیا جارہا ہے، جن سے متعلق خیال ہے کہ انہیں بھی جلد ریلیز کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔‘دی نن’ کی ہدایات کورین ہارڈی نے ہی دی ہیں، جبکہ اسے کونجیورنگ کے ڈائریکٹر جیمز وان نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ٹیاسا فرمیگا، بونی ایرونز،جونی کوئنے، ڈیمین بیچر، سینڈرا روسکواور شارلیٹ ہوپ سمیت دیگر شامل ہیں۔باکس آفس موجو کے مطابق ‘دی نن’ نے ریلیز کے پہلے ہی دن امریکا بھر سے 22 کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمائی کرکے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کو امریکا بھر میں 4 ہزار کے قریب سینما گھروں کی زینت بنایا گیا تھا اور اس نے توقعات سے بڑھ کر کمائی کی۔‘دی نن’ پہلے ہی دن 22 کروڑ 37 لاکھ ڈالر (پاکستانی 22 ارب 37 کروڑ سے زائد) کمانے والی سیریز کی پہلی فلم بن گئی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم پہلے ہفتے میں 100 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی 100 ارب روپے سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…