پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

ایشوریا نے بہترین اداکارہ کا امریکی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بہترین کارکردگی پر میرل اسٹریپ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ میرل اسٹریپ کے نام سے موسوم ’وومن ان فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ایوارڈ‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹیلی ویڑن، فلم اور میڈیا کے دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین کو بہترین صلاحیتوں پر ایوارڈ دیا جاتا ہے اور اس بار ’میرل اسٹریپ ایوارڈ فار ایکسی لینسی‘ بالی ووڈ کی حسینہ

ایشوریہ نے اپنے نام کر لیا۔ایشوریہ رائے نے باصلاحیت اداکارہ کا ایوارڈ اپنی بیٹی ارادھیا بچن کے ہمراہ وصول کیا اور ان حسین یادوں کو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جہاں انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پر بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری جانب اس ایوارڈ کی بانی و صدر پٹینا ڈی روزاریو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ایوارڈ دیئے جانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم مردوں کی اجارہ داری کی دنیا میں خواتین کو اْن کی پہچان بنائے رکھنے کا موقع دے سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…