ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کسی بھی میگزین کے سرِورق کو پْرکشش بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بھارتی میگزین ایلے نے اداکارہ پر ایک کوور اسٹوری کی جس میں ان کی زندگی، ان کے پس منظر اور ان کے کامیاب اداکارہ بننے کے سفر کی بات کی گئی ہے۔ ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے
میگزین نے انسٹاگرام پر لِکھا کہ قومی سطح کی بیڈمنٹن پلیئر، ایوارڈ وننگ پرفارمر، مینٹل ہیلتھ کمپینر آج وہاں ہیں جہاں وہ ہونا چاہتی ہیں۔دیپیکا پاڈوکون بھارت کے لیجنڈری بیڈمنٹن کھلاڑی پراکاش پڈوکون کی بڑی بیٹی ہیں۔ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلیں اور نیشنل گیمز میں کرناٹک کی نمائندگی بھی کی۔تاہم، قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور وہ کورٹ چھوڑ کر ریمپ کی زینت بن گئیں۔