ماہرہ خان کا کراچی میں افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ

7  ستمبر‬‮  2018

کراچی(شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرین( یو این ایچ سی  آر) کے ساتھ پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ مل کر ’’دل دل پاکستان‘‘بھی گایا۔اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے اور پچھلے 40 سال سے افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہیں اور ان کی مدد کررہا ہے۔ ماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں

میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ 2002 میں 4.3 ملین (43 لاکھ) افغان مہاجرین واپس اپنے ملک چلے گئے تھے تاہم پاکستان اب بھی 1.39 ملین تقریباً 13 لاکھ 90 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ ان مہاجرین میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جو اپنے والدین کے بغیر یہاں رہ رہے ہیں، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئیے کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتا۔ماہرہ خان نے کہا ان بچوں کے مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے کا مطلب ہے کہ یہ بچے کارآمد افراد بن کر نکلیں گے، آئیے ان مہاجرین کی مدد کریں اورمثبت تبدیلی لائیں پاکستان زندہ باد۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…