منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان سے شادی کیلئے نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ہندی سینما انڈسٹری کا سب سے قابل غیر شادی شدہ اداکار مانا جاتا ہے، جن کی خواتین فین فالوونگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔بہت سی خواتین کی خواہش ہے کہ وہ سلمان خان سے شادی کریں، تاہم ایک نوجوان لڑکی اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے اداکار کے گھر تک پہنچ گئی۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والی

ایک لڑکی اپنے گھر سے بھاگ کر ممبئی آ پہنچی، جس کی خواہش اداکار سے شادی کرنا تھی، جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔24 سالہ لڑکی رواں سال 11 اگست کو اپنے گھر سے بھاگ کر ممبئی روانہ ہوئی تھی، جس کے بعد سے اس کے گھر والوں کی تلاش جاری تھی۔ممبئی پہنچنے کے بعد یہ لڑکی 52 سالہ سلمان خان کی رہائش گاہ پہنچی تاہم وہاں موجود گارڈز نے اسے اندر جانے نہیں دیا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لڑکی ذہنی مریض ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سلمان خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر یہ لڑکی ممبئی کے ایک برج پر پائی گئی، جہاں لوگوں نے پولیس کو فون کرکے اطلاع کی، جس کے پعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے گرفتاری کے بعد طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا جاچکا ہے۔ابتدائی تحقیق میں لڑکی نے پولیس کو صرف یہ بتایا کہ وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہے، تاہم بعدازاں پولیس کو اپنے والد کا نمبر بھی دے دیا جس کے بعد اب اسے اس کے خاندان کے سپرد کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…