بہار (شوبز ڈیسک )ریاست بہار کی ایک عدالت میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم’لَوراتری‘ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔بھارتی اخبار کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کا ٹائٹل ’لَوراتری‘ رکھ کر مذہبی تہوار ’نوراتری‘ کا مذاق اڑایا گیا ہے، جس سے ہندوو?ں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی پروڈیوس کردہ فلم
میں فحاشی کو فروغ دیا گیا ہے جبکہ فلم کی ریلیز کے لئے 5اکتوبرکی تاریخ رکھی گئی ہے، جو نوراتری تہوار کے قریب ہے۔درخواست میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اْ ن کے ہہنوئی ایوش شرما، فلم کی ہیروئن ورینہ حسین، ڈائریکٹر ابھراج مینا والا، سینئر اداکاروں رام کپوراور رونیت رائے کو فریق بنایا گیا ہے۔سب ڈویڑنل مجسٹریٹ نے درخواست کی سماعت کے لئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔