لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ زارااکبر نے ارفع انٹر پرائزز کے نام سے نئی کمپنی رجسٹر ڈ کروادی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارااکبر نے ارفع انٹر پرائزز کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کروائی ہے جس کو بعد ازاں انگلینڈ میں
بھی رجسٹرڈ کروایاجائے گا ۔اس کمپنی کے بینر تلے مختلف ایونٹ آرگنائز کئے جائیں گے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اوراداکار پرفارم کیا کریں گے ۔ یادرہے کہ زارا اکبر پچھلے چھ ماہ سے انگلینڈ میں مقیم ہیں جہاں وہ مختلف شو ز میں پرفارم کررہی ہیں ۔