کراچی (شوبز ڈیسک) بیگم نوازش علی کے نام سے شہرت پانے والے اداکار علی سلیم کو نشے کی حالت میں ایک گیسٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا، اداکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد حامد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ
علی سلیم کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر کلفٹن کے علاقے میں ایک گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا تو علی سلیم اپنے ساتھیوں سمیت نشے کی حالت میں وہاں موجود تھے۔پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔