ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم میں رنویر سنگھ کی جگہ ٹائیگر شروف کو لیڈ رول میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نئی فلم بنانے کا سوچ رہے ہیں جو ایک بھارتی ناول پر مبنی ہے تاہم اس فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ
ناول اب تک شائع نہیں ہوا اور کہا جارہا ہے کہ اسے فلم کی ریلیز سے قبل شائع کرکے مارکیٹ میں لایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف بھی اپنے پسندیدہ ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور کسی صورت بھی اس فلم کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے اور اس فلم کی شوٹنگ کی تاریخ کے حوالے سے اپنا دیگر شیڈول آگے کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔