منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ورون اور عالیہ دور حاضر کے شاہ رخ اور کاجول ہیں

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘کلنک’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسکرین پر ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے۔ان دونوں کی جوڑی کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک ساتھ ایک ہی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے کلاس فیلو اور دوست کا کردار ادا کیا تھا۔اگرچہ 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم

‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں بھی عالیہ بھٹ ورون دھون کو چھوڑ کر سدھارتھ ملہوترا کی محبت بن جاتی ہیں۔تاہم حقیقی زندگی میں بھی وہ ورون دھون کے بجائے رنبیر کپور کے زیادہ قریب ہے، لیکن پھر بھی ان دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر، کلنک، ہمپتی شرمیا کی دلہنیا، بدری ناتھ کی دلہنیا اور شدھی’ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جنہوں نے باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے سمیت شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا۔ان دونوں کی جوڑی کو دور حاضر کی شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بھی قرار دیا جاتا ہے، کیوں کہ ماضی میں شاہ رخ اور کاجول نے بھی کئی ہٹ فلمیں دیں اور ابھی تک وہ بولی وڈ کی کامیاب آن اسکرین جوڑی مانی جاتی ہے۔فلم کلنک کی تشہیر کے دوران فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے ورون دھون نے تسلیم کیا کہ ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھنے سمیت ایک دوسرے کا احترام بھی کرتے ہیں۔ورون دھون نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ انہیں فلم کے سیٹ پر مشورے دیتی رہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ورون دھون نے کہا کہ اگرچہ وہ دونوں بہترین دوست ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ ایک دوسرے سے ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بات شیئر نہیں کرتے۔ورون دھون نے کہا کہ انہوں نے آج تک اپنی ذاتی زندگی یعنی محبت کے حوالے سے عالیہ بھٹ سے کوئی مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی کچھ انہیں بتایا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ بھی ان سے ذاتی زندگی کی باتیں شیئر نہیں کرتی اور نہ ہی ان سے محبت کے حوالے سے تجاویز مانگتی ہیں۔واضح رہے کہ ان دنوں عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ساتھ محبت جب کہ ورون دھون کی نتاشا ڈلال کے ساتھ محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…