منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ کیٹ بلینکیٹ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر پھٹ پڑیں

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(شوبز ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلینکیٹ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور حالت زار پر پھٹ پڑیں۔اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر اداکارہ کیٹ بلینکیٹ نے رواں سال مارچ میں بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیائی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے روہنگیائی معصوم بچوں اور پناہ گزینوں پر ہونے والے تشدد کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

کیٹ بلینکیٹ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں تقریر کے دوران بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیائی مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اورکہا کہ میانمار فوج کی جانب سے روہنگیائی مسلمانوں اوربچوں پر ہونیوالا ظلم ناقابل برداشت ہے۔اداکارہ کیٹ بلینکیٹ نے کہا کہ انہیں روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے بدترین تشدد، جنسی زیادتیاں، لوگوں کے پیاروں کا ان کی آنکھوں کے سامنے قتل، بچوں کو زندہ آگ میں ڈالے جانے کا پتہ چلا، اور یہ سب دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔کیٹ نے کہا میں بھی ایک ماں ہوں اور کیمپ میں موجود ہر بچے کی آنکھ میں اپنے بچوں کو دیکھا، اس کے علاوہ میں نے ہر ماں میں خود کو دیکھا، کس طرح ایک ماں اپنے بچے کو زندہ آگ میں جلتے ہوئے دیکھ سکتی ہے؟روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ میں زندگی بھر نہیں بھول سکتی۔اداکارہ کیٹ نے سیکیورٹی کونسل کے تمام ارکان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روہنگیائی پناہ گزینوں کی واپسی میں مدد کریں، انہوں نے کہا کہ ہم روہنگیائی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے پہلے ناکام ہوچکے ہیں لہٰذا اس بار ہمیں ناکام نہیں ہونا۔میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کو مقامی شہری تصور نہیں کیا جاتا۔ گزشتہ برس اگست میں میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان کا قتل عام کیا اور خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیاں کی گئیں، جبکہ ان کے گھر اور گاؤں بھی جلادئیے گئے۔ جس کے بعد تقریباً سات لاکھ روہنگیائی مسلمانوں نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…