اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عاطف اسلم کا فلم ’بتی گل میٹر چالو‘کا گانا ’’دیکھتے دیکھتے‘‘ریلیز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا گانا ’’دیکھتے دیکھتے‘‘ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ گانے کی ریلیز پر عاطف اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس گانے کا انتظار تھا اب وہ ریلیز ہوگیا ہے، محسوس کریں اور عید کی خوشیاں دوبالا کریں‘۔ ’دیکھتے دیکھتے‘ درحقیقت استاد نصرت فتح علی خان
کا گانا ہے جس کے دوبارہ لریکس منوج منتاشر نے لکھے ہیں اور عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے۔کچھ روز قبل فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جس کی حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کا مرکزی خیال پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لاء‘ کا چربہ ہے۔ٹریلر میں فلم کا مرکزی خیال، مکالمے اور کئی سین ’ایکٹر ان لاء‘ سے مماثلت رکھتے ہیں جن میں بظاہر معمولی سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ سٹار ہد کپور اور اداکارہ شردھا کپور ادا کر رہے ہیں ۔
عاطف اسلم کا گانا ’’دیکھتے دیکھتے‘‘بڑی عید پر ریلیز کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
معروف گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی















































