ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سجاتا کمار کینسر کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئیں‘ اداکارہ نے فلم انگلش ونگلش میں سری دیوی کی بہن کا کردار بھی ادا کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سجاتا کینسر جیسے موذی مرض
کے چوتھے اسٹیج پر علاج کے لیے باندرا کے لیلا وتی اسپتال میں داخل تھیں، ان کے انتقال کی خبر ان کی بہن سچترا کرشنا مورتی نے ٹویٹ کر کے دی۔ آنجہانی سجاتا نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے علاوہ ماڈلنگ بھی کی اور متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔