منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے پریانکا کو منگنی کی مبارکبادیں شروع

datetime 20  اگست‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آنے والی زندگی کے لیے بالی ووڈ ستاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئیانہیں منگنی کی مبارکباد دی ہے۔گزشتہ روز پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکارواداکار نک جونز نے باقاعدہ منگنی کرکے ان تمام افواہوں کو سچ ثابت کردیا جو کئی ماہ سے دونوں کے حوالے سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔ پریانکا کی منگنی کی

خبر سن کر جہاں ان کے چاہنے والے حیرت اور خوشی کااظہار کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے بھی دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پریانکا کے ساتھی اداکار اور ان کے دوست رنویرسنگھ نے پریانکا اور نک کو ان کی آنے والی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اداکار ہرتیک روشن نے بھی پریانکا کو مبارکباد دی۔ عالیہ بھٹ نے خوبصورت ایموجی کے ذریعے پریانکا کے لیے اپنے جذبات کاا ظہار کیا۔ نامور اداکارہ بپاشا باسو نے پریانکا اور نک جو نز کو ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعادی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سونم کپور، ملائکہ اروڑا، شردھا کپور، ایشا گپتا اور ورون دھون نے بھی دونوں کو مبارکباد دی۔ پریانکا کی چھوٹی بہن اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے روکے کی رسم کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پریانکا کو مبارکباد دی۔اداکارہ پریتی زنٹا نے پریانکا اورنک کو ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ’’پریانکا اور نک کو زندگی کے نئے سفر کے لیے بہت مبارکباد، میری دعا ہے کہ آپ دونوں کی زندگی میں محبت، خوشیاں ہمیشہ رہیں اور آپ دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں‘‘۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اورنک جونز اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ان کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…