اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈانسر پر ساتھی اداکارہ کو حد سے زیادہ منشیات دینے کا الزام

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(شوبز ڈیسک)گزشتہ ماہ 24 جولائی کو حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کے باعث اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائی جانے والی نوجوان امریکی گلوکارہ ڈیمی لواٹو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہیں ان کی ساتھی ڈانسر اضافی منشیات دیتی رہیں۔ڈیمی لواٹو کو 24 جولائی کی شب اضافی منشیات لینے کے باعث بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک زیر

علاج رہی تھیں۔دوران علاج ڈیمی لواٹو کو شدید بخار، الٹیاں اور بار بار بے ہوشی کے دورے پڑ رہے تھے۔ابتدائی 4 دن تک وہ غنودگی میں تھیں اور انہیں صرف دوائیوں کے ذریعے ہی غذا دی جا رہی تھی۔ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ڈیمی لواٹو کو شکاگو کے بحالی سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اب ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔اگرچہ ڈیمی لواٹو مستقل بنیادوں پر بحالی سینٹر میں قیام نہیں کر رہیں، تاہم وہ چیک اپ کے لیے مسلسل وہاں جاتی ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ڈیمی لواٹو حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی وہ متعدد بار اضافی منشیات لینے کے باعث زیر علاج رہ چکی ہیں۔ماضی میں وہ منشیات استعمال کرنے کی اپنی عادت کو تسلیم کرتے ہوئے اقرار کر چکی ہیں کہ انہیں یہ لت بچپن سے ہی لگی، کیوں کہ ان کے گھر کا ماحول ہی ایسا تھا۔شراب، چرس اور ہیروئن سمیت دیگر اقسام کی منشیات استعمال کرنے کے باجود ڈیمی لواٹو نے ہر بار اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس عادت سے خود کو آزاد کرانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…