منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

دپیکا پڈوکون کا شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار

datetime 20  اگست‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی روایت کے برخلاف اپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں کچھ ہی مہینے باقی رہ گئے ہیں لہٰذا دونوں اپنے گھروالوں کے ساتھ خوب زور و شور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم دپیکا نیاپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے اور وہ شادی پر صرف چاندی کے زیورات پہنیں گی۔ یہ بات چونکا دینے والی ہے کیونکہ بھارت اور پاکستان میں اگر دلہن سونے کے زیورات نہ پہنے

تو شادی مکمل نہیں سمجھی جاتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا نے یہ فیصلہ شادی کا خرچ بچانے کے لیے نہیں کیا، بلکہ زیورات دلہا اور دلہن کے کپڑوں کے حساب سے خریدے جائیں گے اور اسی لیے دپیکا سونے کے نہیں بلکہ چاندی کے زیورات پہنیں گی۔دپیکا اور رنویر 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی تاکہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…