اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کنگنا رناوت قانونی شکنجے میں پھنس گئیں

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اسٹیٹ ایجنٹ کو کمیشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قانونی شکنجے میں پھنس گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے ایک اسٹیٹ ایجنٹ نے بنگلہ خریدنے میں کمیشن کی مکمل ادائیگی نہ ہونے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت، اْن کی بہن رنگولی اور اداکارہ کی فنانس ٹیم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرادی۔

جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بنگلہ خریدنے کے بعد پورا کمیشن ادا نہیں کیا۔کنگنا رناوت نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ خریدنے کے تمام تر معاملات میری فنانس ٹیم دیکھ رہی تھی جب کہ اسٹیٹ ایجنٹ کو گھر کی خریداری پر 22 لاکھ روپے بطور ایک فیصد کمیشن بھی ادا کردیا گیا تھا لیکن اب وہ اچانک 2 فیصد کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں جوکہ اس ڈیل میں کبھی بھی زیر گفتگو نہیں آیا جب کہ پیسوں کی تمام ادائیگی بینک کے ذریعے کی گئی جس کے مکمل کوائف بھی موجود ہیں۔درخواست گزار اسٹیٹ ایجنٹ پرکاش روہیرا نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ میری شکایت کے بعد اس طرح کا ردعمل دیکھنے میں آئے گا اور چیزوں کو اس طرح دکھایا جائے گا جیسے میں ہی غلط ہوں میرا اس معاملے کو میڈیا میں لے جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ میں ایک عام سا شخص ہوں اور یہ معاملہ اچھالنا میرے لیے خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ سال اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع ممبئی کے علاقے پارلی ہل میں بنگلہ خریدا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…