اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بگ باس سیزن 12 کے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 میں شامل ہونے والے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔بھارت کے مشہور ریئلیٹی شو بگ باس کئی سالوں سے متنازع شو ہونے کی باوجود مقبول ترین شوسمجھا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں جو مسلسل اس شو کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور اب 12ویں سیزن میں بھی سلو میاں ہی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے تاہم اس بار شو کے اسکرپٹ میں ترمیم کرتے ہوئے عام عوام کے لئے بھی دروازے کھولے گئے ہیں۔گزشتہ روز شو کا پرومو بھی جاری کیا گیا جس میں شامل ہونے والی مختلف جوڑیوں کو دکھایا گیا۔

تاہم شو کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سیزن 12 میں شامل ہونے والے شرکاء کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر سے شروع ہونے والے ’بگ باس‘ کے 12 ویں سیزن کے لیے آڈیشن کے بعد بہت سے نام فائنل ہو چکے ہیں جس میں سے زیادہ تر شرکاء کا تعلق ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ہے۔بھارتی ڈرامہ سیریل ’سسرال سمر کا ‘ سے شہرت پانے والی دپیکا کاکڑ اور شعیب کی جوڑی پروگرام میں شامل ہیں۔گلمیت چوہدری اور دبینا بھی شو کا حصہ ہوں گے۔کراتیکا بھی ’بگ باس 12‘ میں دکھائی دیں گی۔ریا سین کو بھی شو کے نئے فارمیٹ کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…