اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبزڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارواداکار نک جونز کی منگنی کی تصدیق ہوگئی۔گزشتہ کئی روز سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم پریانکا نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی تھی لہٰذا ان کے چاہنے والے شش و پنج کا شکار تھے کہ پریانکا اور نک کی منگنی کی خبریں سچ تھیں یا محض افواہ تھیں۔

تاہم اب دونوں کے روکے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پریانکا اور نک جونز کی منگنی کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی۔پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے روکے کی رسم ممبئی میں ان کی رہائشگاہ میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیاپر جاری ہوئی ہیں جن میں پریانکا چوپڑا پیلے رنگ کیخوبصورت جوڑے میں نظرآرہی ہیں۔ جب کہ نک جونز بھی شیروانی سوٹ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ایک اورتصویر میں پریانکا اورنک جونز کو رسموں کے دوران ہاتھ میں ہاتھ لیے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ پریانکا کے روکے کی رسم میں ان کی بہن پرینیتی چوپڑا نے بھی شرکت کی۔روکے کی رسم دراصل پنجابی شادی کی رسومات کی سب سے پہلی رسم ہوتی ہے۔ جب کہ اسی رسم میں شادی کی تاریخ طے کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز نے گزشتہ ماہ خفیہ طور پر منگنی کی تھی، دونوں کی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا کے دوران ہوئی تھی بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…