ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلے میں نک جونز اپنے والدین کے ہمراہ بھارت پہنچ چکے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی انگلی میں موجود منگنی کی انگوٹھی توقع کے مطابق انتہائی قیمتی ہے۔پریانکا اورنک جونس کے پرستار سماجی میڈیا پر روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ہی لی گئی تصویر میں
پریانکا پہلی باراپنی انگوٹھی منظر عام پر لاتی نظر آئی تھیں۔سفید نگینوں سے مزین اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگاتے ہوئے بتایا کہ انگوٹھی میں جڑے ہیرے انتہائی قیمتی ہیں جس کی قیمت لگ بھگ دو کروڑ ہو سکتی ہے ٗامریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کر دی تھی۔اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔