ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان نے بیٹی کو شوبز ورلڈمیں متعارف کرا کے بہادری کافیصلہ کیا ہے، کاجول

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبزڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے سہانا خان کی شوبز میں انٹری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کو شوبز کی دنیا میں متعارف کراکے بہت بہادری کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے مشہور فیشن میگزین ’ووگ انڈیا‘ کیلئے فوٹو شوٹ کراکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ انٹری دی تھی جس پر سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ سہانا خان کے فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے پراداکارہ کاجول نے ردعمل ظاہر

کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان کا اپنی بیٹی کو شوبزورلڈ میں متعارف کرانا بہت بہادری کا فیصلہ ہے۔اداکارہ کاجول نے مشہور اسٹارز کے بچوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مشہور اداکاروں کے بچے بچپن ہی سے لوگوں کی نظروں میں آجاتے ہیں اور ان کی ہر حرکت کو نوٹس کیاجاتا ہے۔ وہ چاہے زندگی میں شوبز کا پروفیشن اپنائیں یا کسی اور فیلڈ میں کیریئر بنائیں میڈیا سمیت تمام لوگوں کی نظریں ان کے اوپر ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان پر میڈیا کابھی بہت دباؤ ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…