منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (شوبزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ٗان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں کارکنان اور حمایتیوں نے خوشییاں منائی ٗسوشل میڈیا عمران خان کو مبارکبادینے میں سب سے آگے رہا ٗاس دوران اسٹارز بھی نئے وزیر اعظم کی حمایت میں آگے نظر آئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے عمران خان کو ٹوئٹر پر 22ویں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔اداکار عمران عباس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا۔کامیڈین زید علی نے لکھا کہ پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، خدا عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کیے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل نہیں دیکھی۔اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہاں ہم نے عمران خان کا انتخاب کیا، اور پھر انہیں اپنا وزیر اعظم منتخب کیا۔فیصل قریشی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ خدا آپ کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کرے۔اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ انہیں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کا بے صبری سے انتظار رہا۔ماورا حسین نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔حمزہ علی عباسی نے بھی عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ٹویٹ کی۔فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ٗتبدیلی آگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…