کراچی (آئی این پی) معروف پاکستانی اداکارہ ماہم عامر اور اداکار فیضان شیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں جن میں اہلخانہ اور دوست احباب کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی
شرکت کی۔ شادی ہو اور تصاویر نہ ہوں، ایسا ممکن نہیں ہے،لیکن اگر تصاویر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شادی کی ہوں تو انہیں خوب پذیرائی ملتی ہے ،ماہم اور فیضان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔