منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ کاجول فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘میں ماں کا کردار ادا کریں گی

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول جلد ہی آنے والی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں پہلی بار ایک نوجوان لڑکے کی والدہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔انہوں نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک عجب خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر اجے دیوگن اور بولی وڈ کے رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ زندگی کے اہم سال گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کاجول جہاں ‘ہیلی کاپٹر ایلا’ میں

پہلی بار ایک نوجوان لڑکے کی ماں بنتی نظر آئیں گی، وہیں وہ اس فلم میں اپنے ہی کالج پڑھتے بیٹے کی کلاس فیلو بنتی بھی نظر آئیں گی۔فلم کی پروموشن کے دوران جب صحافیوں نے ان سوال کیا کہ اگر انہیں زندگی میں ایک بار پھر کالج پڑھنے کا موقع ملے تو وہ کن اداکاروں کا اپنا کلاس فیلو بنائیں گی۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کاجول نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عجب خواہش کا اظہار کیا اور حیران کن طور پر انہوں نے اپنے شوہر اجے دیوگن اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کا نام لیا۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ اگر انہیں پھر سے کالج پڑھنے کا موقع ملا تو وہ اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کو اپنا کلاس فیلو بنائیں گی۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوجائے تو زندگی ان کے لیے بہت حسین ہوجائے گی۔علاوہ ازیں ایک اور سوال کے جواب میں کاجول نے بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کے حوالے سے بھی اہم انکشاف کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کالج پڑھنے کا موقع ملے تو وہ کون سے بولی وڈ اداکار کو اپنا کلاس فیلو بنانا پسند نہیں کریں گی۔کاجول نے کوئی رکھ رکھاؤ کیے بغیر بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نام لیا اور کہا کہ وہ کلاس فیلو نہیں بلکہ کالج کے استاد لگتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…