اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

7 دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والی امریکی ملکہ چل بسیں

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن(شوبز ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث 76 برس کی عمر میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو گزشتہ ہفتے شدید علالت کے بعد ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔ اریتھا فرینکلن ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم

سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں۔تاہم گزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔اریتھا فرینکلن نے انتہائی کم عمری میں گلوکاری کی شروعات کی اور انہوں نے قریبا 7 دہائیوں تک موسیقی کی دنیا پر راج کیا۔اریتھا فرینکلن امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں 1942 کو پیدا ہوئیں اور ان کا پہلا میوزک ایلبم ‘اسپریچوئلز‘ محض 14 برس کی عمر میں ریلیز ہوا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…