منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت سن کر لوگ حیران رہ گئے

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی محبت کے چرچے تو گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں۔ ان دونوں نے حال ہی میں لندن میں خفیہ منگنی کرلی تھی۔اس سے قبل پریانکا چوپڑا کو ممبئی ایئرپورٹ پر سنگاپور واپسی کے وقت انگوٹھی چھپاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔گلو کارہ کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت سن کر لوگ حیران رہ گئے ۔

اداکارہ کی انگلی میں پہلی بار منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی ، جس متعلق اطلاعات ہیں کہ اس کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے 15 اگست کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں پگی چوپس کی انگلی میں انگوٹھی دیکھی جا سکتی ہے۔اگرچہ روینہ ٹنڈی نے تصویر میں نظر آنے والی ہیروں سے جڑی اس انگوٹھی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم امریکی و بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انگوٹھی منگنی کی ہے۔ امریکی شوبز نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی ڈیزائن کو پرانا کہا جا رہا ہے، تاہم اس کی قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو امریکی گلوکار کی جانب سے منگنی پر دی جانے والی ہیرے سے جڑی انگوٹھی کی قیمت کم سے کم 3 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 3 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔پریانکا چوپڑا کی انگوٹھی کی قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی بھارتی قیمت 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے اداکارہ یا گلوکار نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…