منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

اکشے کمار نے اداکار جان ابراہم کو باکس آفس پر مات دیدی

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اداکار جان ابراہم کو باکس آفس پر مات دے دی۔ گزشتہ کئی روز سے اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘اور جان ابراہم کی فلم’’ستیہ میو جیتے‘‘ کے چرچے بھارتی میڈیا پر جاری تھے کیوں کہ دونوں فلمیں بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونی تھیں تاہم اکشے کمار نے پہلے روز ہی جان ابراہم کو باکس آفس پر شکست دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور مونی رائے کی فلم ’’گولڈ‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ 25 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آداش کے مطابق جان ابراہم کی فلم ’’ستیہ میوجیتے‘‘ نے اکشے کمار کی فلم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ فلم’’ستیہ میو جیتے‘‘ باکس آفس پر20 کروڑ52 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی لیکن باکس آفس بزنس کے اعتبار سے اکشے کمار نے جان ابراہم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مارلیا۔واضح رہے کہ اکشے کمار فلم ’’گولڈ‘‘میں ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھارہے ہیں جو ناکام ٹیم کو اکھٹا کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جب کہ فلم ’’ستیہ میو جیتے‘‘میں جان ابراہم نے سیریل کلر کا کردار نبھایاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…