مائیکل جیکسن کی بِلی جینز پر انوکھی پرفارمنس

16  اگست‬‮  2018

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے چاہنے والے دنیا بھر میں لاتعداد ہیں جو مائیکل کے اسٹائل اور انداز سے لے کر ہر چھوٹی بڑی چیز کی نقالی کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ایسے ہی ایک امریکی مداح نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کورے صفحوں پر مبنی ننھی کتاب میں مائیکل جیکسن کے مشہورڈانس اسٹپس کی

پینسل سے تصاویربنائیں اور پھر بْک فلپنگ کا طریقہ اپناتے ہوئے تمام مناظر ویڈیو کی صورت میں تبدیل کر ڈالے ۔مشہور گیت بِلی جینز کی اس پرفارمنس کو مکمل کرتے ہوئے اس ماہر آرٹسٹ نے انگلیوں سے چھوٹی سی کتاب کے صفحوں کو تیزی سے پلٹا اوریہ پینسل ڈرائینگ اس خوبصورتی سے حرکت کرتی محسوس ہوئی کہ جیسے اسے ویڈیو ریکارڈر یا ایڈیٹنگ کی مدد سے تشکیل دیا گیا ہو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…