پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عامر خان نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں خاموشی توڑ دی

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا زیادہ پسند نہیں کرتے مگر اب پہلی بار انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔چینی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن رآ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے جبکہ سابقہ بیوی سے ان کا تعلق کیسا ہے۔

عامر خان نے بتایاکہ میری کرن سے پہلی ملاقات فلم ’’لگان ‘‘کی تیاری کے دوران ہوئی، وہ اس وقت اسٹنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک تھی، مگر فلم کے دوران ہمارے درمیان کوئی تعلق نہیں بنا بلکہ ہم تو اچھے دوست بھی نہیں تھے، وہ میرے لیے بس یونٹ کے عملے میں شامل ایک فرد تھی، مگر جب میری پہلی بیوی سے علیحدگی ہوئی تو کچھ وقت کے بعد میری کرن سے پھر ملاقات ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل وقت میں کرن کا فون آیا اور میں اس سے کافی دیر تک بات کرتا رہا، جب میں نے فون بند کیا تو خود سے کہنے لگا مائی گاڈ اس سے بات کرکے مجھے کتنی خوشی ہوتی ہے۔اس فون کال کے بعد عامر خان اور کرن رآ کے درمیان رشتہ بن گیا اور وہ 2005 میں شادی سے پہلے کافی وقت تک اکھٹے رہے۔پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی کے 3 سال بعد عامر خان نے دوسری شادی کی تھی میں کرن کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس کی موجودگی پر شکرگزار ہوں، وہ بہت زبردست شخصیت کی مالک ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ وہ میری زندگی میں شامل ہے۔اپنی پہلی بیوی کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ رینا بھی بہت زبردست تھی، کئی بار رشتہ چل نہیں پاتا مگر میں ان سے محبت اور احترام کرتا ہوں، درحقیقت ہم دونوں ایک پراجیکٹ میں اکھٹے کام کررہے ہیں اور وہ اس کمپنی کی سی او او ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…