سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا

16  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنے ملک کے یوم آزادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے مداحوں کو بطور تحفہ فلم کا ٹیزر جاری کردیا۔ سلو میاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کیا جس میں فلم کی جھلکیاں دکھانے کے بجائے صرف لفظوں کا جادو جگایا گیا۔50 سیکنڈ کے جاری کردہ ٹیزر کے ابتداء میں سلمان خان کی آواز میں کہا گیا کہ کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے جب کہ میرے پاس دونوں ہی تھے جس کے بعد ٹیزر میں بتایا گیا کہ ایک شخص

اور ایک قوم کا سفر ایک ساتھ ہے۔دوسری جانب کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے بھی فلم میں کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے ہسپانوی استاد کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس حوالے اْن کا کہنا ہے کہ میں نے بنیادی ہسپانوی زبان سیکھنے کے لئے اپنے ہسپانوی دوست سے سبق لینا شروع کردیا ہے جوکہ مجھے ہسپانوی زبان کے انداز میں انگریزی بولنا سکھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی اور کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں جب کہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…