ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی نئی فلم’ ’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے ٹوئٹر پراپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کا ٹریلر جاری کیا ۔ جس میں وہ پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں کاجول ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ اپنے بیٹے کی
ہی درس گاہ میں 22 سال بعد تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیتی ہیں۔فلم ’’ہیلی کاپٹرایلا‘‘ میں ماں اور بیٹے کے رشتے اور والدین اور بچوں کے درمیان خلا کو دور کرنے کا معاملہ اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار ردھی سین کاجول کے بیٹے ویوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ نیہا دھوپیا بھی شادی کے بعد اس فلم میں نظر آئیں گی جوکہ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔