نیویارک(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ باکس آفس پر اس ہفتیایکشن اور ایڈونچرسے بھرپورایک دیو ہیکل شارک پربنائی گئی نئی فلم ’دی میگ‘ نے ’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘کودوسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے باکس آفس پر قبضہ جما لیاجبکہ ’کرسٹوفر رابن‘ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔
دنیا بھر کے فلمی شائقین پر اس ہفتے 70فٹ لمبی خونخوار شارک کا راج رہا، فلم’دی میگ‘نے اب تک 45اعشاریہ 4 ملین ڈالر کما کر میدان مارلیا ہے۔مشن امپاسبل فال آؤٹ‘20 ملین ڈالر کا بزنس کر کے دوسرے جبکہ ’کرسٹوفر رابن‘13 ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔