تقسیم ہندکے 71 سال بعد پاک بھارت فلم پروڈکشن اداروں کا عوام کو تحفہ

15  اگست‬‮  2018

کراچی/ممبئی (شوبز ڈیسک)تقسیم ہند کے 71 سال بعد پاکستان اور بھارت کے 2 فلم پروڈکشن ہاؤسز نے ایک مشترکہ فلم ریلیز کرکے دونوں ممالک کے عوام کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔پاکستانی شارٹ فلم پروڈکشن ہاؤس ‘تیلی’ نے بھارتی شارٹ فلم پروڈکشن ہاؤس ‘اری’ کے ساتھ مل کر 10 منٹ دورانیے سے بھی کم وقت پر بنی فلم ‘میچ’ ریلیز کردی۔شارٹ فلم کا ٹریلر 2 دن قبل ہی جاری کیا گیا تھا۔

جب کہ فلم پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کردیا گیا، جس نے انٹرنیٹ پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔مختصر فلم میں پاکستان اور بھارت کے صوبوں پنجاب کے شہروں لاہور اور امرتسر کے لڑکے اور لڑکی کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں امرتسر کی لڑکی مایا جب کہ لاہور کے لڑکے سمیر کو دکھایا گیا ہے، جن کا پہلی بار رابطہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے ذریعے ہوتا ہے۔مایا اور سمیر پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دونوں ایک ہی ملک کے ہیں، تاہم بعد میں انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ الگ الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔دونوں کے درمیان آن لائن باتوں اور بحث کا آغاز پاک۔بھارت میچ سے ہی ہوتا ہے اور اسی معاملے پر فلم کا اختتام بھی ہوتا ہے۔رابطے میں آنے کے بعد دونوں ایک دوسرے سے اپنی زندگی کے مسائل اور گھریلو حالات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سے اہم فیصلے بھی کرتے ہیں۔فلم میں کسی بھی تنازع کو چھیڑے بغیر کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا پیغام دیا گیا ہے۔فلم کو بنانے والے دونوں پروڈکشن ہاؤس اس سے قبل شارٹ فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں، تاہم پہلی بار دونوں نے مشترکہ طور پر کوئی فلم ریلیز کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…