بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت یوم آزادی،ایک دوسرے کے سخت ترین مخالف دونوں ممالک نے ملکر ایساکام کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)تقسیم ہند کے 71 سال بعد پاکستان اور بھارت کے 2 فلم پروڈکشن ہاؤسز نے ایک مشترکہ فلم ریلیز کرکے دونوں ممالک کے عوام کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔پاکستانی شارٹ فلم پروڈکشن ہاؤس ‘تیلی’ نے بھارتی شارٹ فلم پروڈکشن ہاؤس ‘اری’ کے ساتھ مل کر 10 منٹ دورانیے سے بھی کم وقت پر بنی فلم ‘میچ’ ریلیز کردی۔شارٹ فلم کا ٹریلر 2 دن قبل ہی جاری کیا گیا تھا

جبکہ فلم پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کردیا گیاجس نے انٹرنیٹ پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔مختصر فلم میں پاکستان اور بھارت کے صوبوں پنجاب کے شہروں لاہور اور امرتسر کے لڑکے اور لڑکی کی زندگی کو دکھایا گیا ٗفلم میں امرتسر کی لڑکی مایا ٗ لاہور کے لڑکے سمیر کو دکھایا گیا ہے، جن کا پہلی بار رابطہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے ذریعے ہوتا ہے۔مایا اور سمیر پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دونوں ایک ہی ملک کے ہیں تاہم بعد میں انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ الگ الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔دونوں کے درمیان آن لائن باتوں اور بحث کا آغاز پاک-بھارت میچ سے ہی ہوتا ہے اور اسی معاملے پر فلم کا اختتام بھی ہوتا ہے۔رابطے میں آنے کے بعد دونوں ایک دوسرے سے اپنی زندگی کے مسائل اور گھریلو حالات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سے اہم فیصلے بھی کرتے ہیں۔فلم میں کسی بھی تنازع کو چھیڑے بغیر کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا پیغام دیا گیا ہے۔فلم کو بنانے والے دونوں پروڈکشن ہاؤس اس سے قبل شارٹ فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں تاہم پہلی بار دونوں نے مشترکہ طور پر کوئی فلم ریلیز کی۔واضح رہے کہ 14اگست کو پاکستان کا یوم آزادی اور اس سے اگلے دن بھارت کا یوم آزادی 15اگست کو منایا جاتا ہے اور ایسے موقع پر کافی عرصے سے کشیدگی کے ماحول میں ایسی خبر دونوں ممالک کے عوام کیلئے نہ صرف حیران کن ہے بلکہ امن کے خواہاں دونوں ممالک کی عوام نے اسے ایسے موقع پر نیک شگون قرار دیا ہے جب پاکستان میں نئی حکومت جلد ہی اقتدار سنبھالنے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…