منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ اکارہ نے ’’می ٹو‘‘ پر دیئے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(شوبز ڈیسک)ہالی و وڈ اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر لندسے لوہن نے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے خلاف جاری مہم‘می ٹو’ پر دئیے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی ۔رواں ماہ 4 اگست کو برطانوی نشریاتی ادارے ‘دی ٹائمز’ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں لوہن نے نہ صرف ’می ٹو’ مہم کے خلاف متنازع بیان دیا بلکہ کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر جنسی ہراساں کیے جانے والی خواتین کو آواز اٹھانے پر کمزور قرار دیا تھا۔اپنے ایک انٹرویو کے بعد لوہن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس پراب انہوں نے معذرت کرلی ہے۔32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہالی ووڈ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انہیں آج

تک جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعے سے دوچار نہیں ہونا پڑا جن خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا انہیں چاہیے کہ وہ پولیس میں جاکر رپورٹ درج کروائیں۔ان کے مطابق ’می ٹو‘ مہم کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین اپنے اس عمل کے ذریعے کمزور دکھائی دیتی ہیں جبکہ وہ درحقیقت بہادر ہیں۔معروف امریکی ‘پیپلز میگزین’ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے بیان پر ان تمام خواتین سے معافی مانگی جنہیں ان کے بیان سے تکلیف پہنچی ۔انہوں نے کہا کہ وہ’می ٹو‘ مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور انہیں احساس ہے کہ اس مہم کے ذریعے آواز اٹھانے والی خواتین بہادر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…