کپل شرما کی نئے شو کیساتھ چھوٹی اسکرین پر واپسی کی تیاری

14  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے ایک بار پھر نئے شو کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو ’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘ نے جہاں انہیں کامیابیوں کے بلندیوں پر پہنچایا وہیں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے جس کا اختتام

ان کے شو کے بند ہونے پر ہوا بعد ازاں انہوں نے ایک نئے شو ’’فیملی ٹائم ود کپل ‘‘ کے ساتھ انٹری ماری لیکن وہ بھی ناکام رہی۔ شو کے بند ہونے کے بعد کپل شرما نے اپنی صحت پر توجہ نہیں دی جس کے باعث ان کے وزن میں حیرت انگیز اضافہ ہوگیا اور انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا لیکن قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے ان پر مہربان ہوگئی ہے اور ان کی دوبارہ چھوٹی اسکرین پر ایک نئے شو کے ساتھ واپسی ہورہی ہے تاہم اس کے لیے کپل کو اپنے وزن کم کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اپنی زندگی کی نئی شروعات کا فیصلہ کیا ہے اور اسکرین پر واپسی کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے ان کا اگلے 2 ماہ کے اندر ایک نئے شو کے ساتھ آنے کا ارادہ ہے تاہم اس کا باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔کامیڈین نے اپنا وزن کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ ایک ٹرینر کی خدمات حاصل کریں گے اور شو کے لئے خود کو تیار کریں گے جب کہ مداحوں کو ان کے نئے شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…