اسپورٹس فلم ’’گولڈ‘‘ کے ٹریلر اور گانے نے دھوم مچادی

14  اگست‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی آنے والی اسپورٹس فلم ’’گولڈ‘‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس کے ٹریلر اور گانے نے پہلے ہی دھوم مچادی ہے۔’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے۔

جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن یعنی ان کی اہلیہ کا کردار بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی راؤ نے ادا کیا ہے، جنہوں نے بگ باس 11 میں بھی شرکت کی تھی۔اطلاعات ہیں کہ مونی راؤ کو اس فلم میں بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی وجہ سے کام ملا۔مونی راؤ کی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی، اس سے قبل وہ متعدد بھارتی ڈراموں اور بنگالی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔سلمان خان کی وجہ سے بولی وڈ فلم میں کام ملنے کی خبروں کی وجہ سے جہاں اداکارہ مونی راؤ پریشان ہیں، وہیں اب انہوں نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے سچائی بتادی۔ مونی راؤ نے ‘گولڈ’ کی پروموشن کے سلسلے میں ایک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایسی خبروں پر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں من گھڑت خبروں پر تکلیف پہنچی ہے۔اداکارہ نے ‘گولڈ’ میں سلمان خان کی وجہ سے موقع ملنے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری کو 10 سال دیے اور وہ بنگالی زبان کی فلموں کی اہم اداکارہ ہیں،تاہم انہیں اب اگر بولی وڈ فلم میں موقع ملا ہے تو جھوٹی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں؟مونی راؤ نے صاف کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے ہی اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…