سوناکشی سنہا جلد دو نئی فلموں میں نظر آئیں گی

13  اگست‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ سوناکشی سنہا نے یوں تو متعدد فلموں میں جوہر دکھائے ہیں اور وہ جلد ہی 2 نئی فلموں ‘یملا پگلا دیوانہ اور ہیپی پھر بھاگ جائے گی’ میں نظر آئیں گی۔‘دبنگ’ سے 8 سال قبل فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی 31 سالہ سوناکشی سنہا نے یوں تو متعدد کامیاب فلمیں بھی دی ہیں، تاہم انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کافی عرصے سے ایک خاص قسم کی فلم میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی۔

سلمان خان، اکشے کمار، رنویر سنگھ، اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہد کپور جیسے اداکاروں کے ساتھ ڈانس کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رقص پر بنی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، تاہم انہیں آج تک ایسی کسی فلم میں کام کرنے کی پیش کش نہیں کی گئی، جس وجہ سے وہ بہت حیران ہیں۔دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ انہیں ڈانس سے بے حد لگاؤ ہے اور وہ اسکرین پر اسے کرنا بھی جانتی ہیں، تاہم وہ اس بات پر حیران ہیں کہ آج تک انہیں ایسی کسی فلم میں کام کرنے کی پیش کش نہیں کی گئی جو مکمل طور پر ڈانس پر بنائی گئی ہو۔انہوں نے اپنی پہلی فلم ‘دبنگ’ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے گھر کی طرح ہیں، انہوں نے وہیں سے ہی کیریئر کا آغاز کیا اور اب وہ اس بات پر خوش ہیں کہ اس سیریز کی تیسری فلم میں پربھو دیوا بھی شامل ہیں، جس وجہ سے یہ فلم پہلی فلموں سے بہتر ہوگی۔انہوں نے ڈانس کوئین مادھوری ڈکشٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر بولی وڈ اداکارہ کا خواب ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں اور وہ اس حوالے سے خوش نصیب ہیں کہ وہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کلنک’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…