اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بولی وڈ ولن کے پوتے ہیرو بننے کے لیے تیار

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) متعدد سینیئر اداکاروں کی تیسری نسل بھی اب شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہے۔بولی وڈ میں جہاں ہیروز کے بیٹے ولن اور ہیروئنز کی بیٹیاں گینگسٹر بنتی نظر آتی ہیں، وہیں کچھ ولن کے بچے ہیرو بھی بنتے دکھائی دیتے ہیں۔جس طرح بولی وڈ کے ولن شکتی کپور کی بیٹٰی شردھا کپور نے ہیروئن بن کر اپنا نام کمایا، اسی طرح اب ہندی فلموں کے ایک اور معروف اور سب سے بڑے ولن آنجھانی امریش پوری کے پوتے بھی فلم میں ہیرو بننے کے لیے تیار ہیں۔ آنجھانی اداکار امریش پوری کے پوتے وردھن پوری جلد ہی ایک رومانٹک تھرلر فلم میں ہیرو کے روپ میں

نظر آئیں گے۔ایسٹرن آئی کی رپورٹ کے مطابق ورھون پوری جلد ہی ہولی وڈ کی 2014 میں ریلیز ہونے والی تھرلر سائیکو فلم گان گرل کے ہندی ریمیک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔اگرچہ ابھی فلم کا نام سامنے نہیں آیا اور نہ ہی فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، تاہم امکان ہے کہ رواں برس کے آخر تک فلم کی مکمل تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق وردھن پوری فلم ساز جیانتی لال گدا کی فلم سے ڈیبیو کریں گے۔فلم کی شوٹنگ رواں برس کے اختتام تک شروع ہونے کا امکان ہے اور اسے آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…