اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم ’’انشااللہ‘ ‘میں سلمان خان اوردپیکا پڈوکون کوکاسٹ کرلیاگیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلو میاں کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا جب کہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال ہی میں 11 سال بعد

سلمان خان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی تاہم اس بار ہدایت کار نے مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…