کراچی (شوبز ڈیسک) لندن میں مقیم پاکستانی گلوکارہ سائرہ پیٹر 13 اگست کو ’’جشن آزادی شو ‘‘ میں پاکستان کے نامور سنگر وسیاسی رہنما ابرارالحق کیساتھ ملی نغمے اور صوفیانہ کلام پیش کریں گی جبکہ 14 اگست کو لندن میں پاکستانی قونصلیٹ میں ممتاز شعرا کے کلام اپنی آواز میں پیش کریں گی۔لندن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے بتایا مجھے خوشی ہوتی
کہ برطانیہ میں پاکستانی موسیقی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی لندن میں پاکستانی قونصلیٹ نے جشن آزادی شو میں مجھے مدعو کیا ہے جبکہ بھارت کے نامور سارنگی نواز کمال صابری بھی میرے ساتھ پرفارم کرینگے۔انہوں نے کہا میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے ۔ میری گائیکی پاکستان کیلئے ہے ، مجھے ملی نغمے گا کر اچھا لگتا ہے۔