اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں : کنگنا رناوت

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میسور (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کوئین کنگنا رناوت جنہوں نے کچھ دن قبل ہی سیاست میں انٹری دینے کے لیے اشارہ دیا تھا، آج کل اپنی فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ سیاست پر بھی بات کرتی نظر آتی ہیں۔یہی نہیں بلکہ کنگنا رناوٹ نے گزشتہ چند دنوں میں بھارت کے متعدد سیاسی تقریبات میں شرکت کرنے سمیت مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔اگرچہ کنگنا رناوٹ نے سیاست میں انٹری کا اشارہ

دیتا ہوئے خود کو سیاست کے لیے کم عمر قرار دیا تھا، تاہم ان کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ اس میں شامل ہونے کے لیے چانس کی منتظر ہیں۔جہاں وہ بھارتی سیاست میں انٹری پر بات کرتی نظر آتی ہیں، وہیں اب انہوں نے پاک۔بھارت تعلقات اور کشیدگی پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ کنگنا رناوٹ نے بھارتی ریاست کرناٹکا کے تاریخی شہر میسورمیں ہندو مذہبی رہنما جگی وسادیو جو سدھ گرو کے نام سے معروف ہیں ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران پاکستان کے نئے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو مبارک باد دی۔اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی حالیہ تقریر سنی جو انتہائی مثبت اور بہترین تھی اور ان کی اسی تقریر کی وجہ سے انہیں عمران خان سے کئی توقعات ہیں۔کنگنا رناوٹ نے عمران خان کو اپیل کی کہ وہ پاک۔بھارت سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ کریں، کیوں کہ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے فوجی جوان زندگی کی بازیاں ہار رہے ہیں۔کنگنا رناوٹ نے عمران خان کو انتخابات پر کامیابی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے نئے ہونے والے وزیراعظم دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…