ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اداکار ہ صبا قمر نے ’’بادشاہ بیگم ‘‘ڈرامے میں کا م کر نے سے انکار کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ’’بادشاہ بیگم ‘‘ ڈرامے میں کا م کر نے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور اداکار گوہر رشید کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب تھے کیوں کہ یہ دونوں بہت جلد ’بادشاہ بیگم‘ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے تاہم اب ایسا نہیں ہوپائیگااداکارہ صبا قمر پہلے تو اس ڈرامے

میں کام کرنے کیلئے کافی پرجوش تھیں تاہم اب انہوں نے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ڈرامے کے پروڈیو سر راشد راشدی نے ایف ایم 99کے ایک ریڈیو شو پراس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر نے یہ فیصلہ ان سے بات چیت کرنے کے بعد ہی کیا ہے۔پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ صبا ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں ان کے ساتھ بادشاہ بیگم میں کام کرنے والا تھا لیکن انہوں نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیا میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں، اور مجھے امید ہے کہ وہ آگے جس بھی پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی، اس میں انہیں کامیابی ہی ملے، بادشاہ بیگم ڈرامہ میرے دل کے بہت قریب ہے، شاید اتنا ہی جتنا صبا قمر کے لیے ان کا اگلا پروجیکٹ ان کے دل سے قریب ہے، اس ہی لیے ہم نے اس ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔راشد راشدی نے کہا کہ ہم ایمان علی کی جانب دیکھ رہے ہیں ٗ امید ہے وہ اس ڈرامے کا حصہ بن جائیں۔تاہم انہوں نے یہ بات بھی بتائی کہ ابھی ایمان علی نے اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی نہیں دی۔بادشاہ بیگم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…