جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان اور دپیکا کی جوڑی بنادی

datetime 11  اگست‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلو میاں کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا جبکہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال ہی میں 11 سال بعد سلمان

خان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی تاہم اس بار ہدایت کار نے مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائیگا جو ممکنہ طور پر 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…