قاہرہ (شوبز ڈیسک)ایک مصری اداکارہ جس نے مذہبی وجوہات کے باعث اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے کر حجاب پہننا شروع کر دیا تھا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔حلا شیحا بہت سی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں اور 26 سال کی عمر میں 2005 میں انھوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔شیحا نے ٹویٹر
پر اپنا تعارف ’مصری اداکارہ، دوبارہ چمکی‘ کے طور پر کیا ہے۔ انھوں نے لکھاکہ وہ شروع ہی سے ایک مضبوط خودمختار عورت تھیں۔شیحا نے انسٹا گرام پر بغیر حجاب کے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور انسٹاگرام کا پیج بھی بنایا ۔شیحا کی سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد بہت سے صارفین نے ان کے مذہبی لباس کے حوالے سے کمینٹ کیے۔